نئی دہلی22ستمبر(آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) صحافت اور انسانی حقوق سے وابستہ 30سے زائد تنظیموں نے مودی حکومت کے دور اقتدار میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے حملوں اور ان کے قتل کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے جمہوریت اور اظہار کی آزادی کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔
کمیٹی اگینسٹ اسالٹ آن جرنلسٹ اور پریس کلب آف انڈیا کی طرف سے سنیچر کو یہاں منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں اس تشویش کا اظہار کیا گیا۔
کانفرنس میں مقررین نے کہاکہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے لیکن حکومت اپنے خلاف لکھنے والے صحافیوں کو نہ صرف دھمکا رہی ہے بلکہ جھوٹے معاملات میں پھنسا بھی رہی ہے اور انکا قتل کیا جارہا ہے۔